Mujhe Malum hai itna Mujhe Tum Kanch Samajtay ho

‏مجھے معلوم ہےاتنا
مجھے تم کانچ سمجھے ہو
وفا کی آنچ سمجھے ہو
اسی اُلفت کے باعث تُم
مجھے گر توڑنا چاہو
جو تنہا چھوڑنا چاہو
سنو تُم کو اجازت ہے
‏تمہیں حاصل نہ کچھ ہو گا
تمہیں میں کل بھی کہتاتھا 
تمہیں میں اب بھی کہتاہوں
ابھی بِکھرانہیں ہوں میں
دراڑیں ہی دراڑیں ہیں
مگر ٹوٹا نہیں اب تک
‏تو کچھ پل اور کھیلو تُم
کہ میں سب کا کھلونا ہوں
جِِسے چاہے, سو وہ کھیلے
میرا تو کام ہی یہ ہے
سبھی کے دِل کو بہلانا
بہل جائے, چلے جان
ا ‏ابھی بکھرا نہیں ہوں میں..!! 
کہ کچھ پل اور کھیلو تُم,

Post a Comment

0 Comments