تجھ کو شاید نہیں خبر سائیں
عشق کرتا ہے معتبر سائیں
تیرے قدموں میں رکھ دیا خود کو
اب جو چاہے سلوک کر سائیں
اپنے صدمے سے مار دیتا ہے
عشق ملتا نہیں اگر سائیں
تجھ کو چاہا نہیں، خدا کی قسم
تجھ کو پوجا ہے عمر بھر سائیں
بھول جاؤں میں کس طرح سب کچھ
زور چلتا ہے عشق پر سائیں؟
ساحلوں کی ہوا ہوں، آج مجھے
اپنی مٹھی میں قید کر سائیں
عکاشہ عمران سحر
0 Comments