تُم کوشش کر کے دیکھ لو
مُجھے بُھولنا نہ ہوگا آسان
تعویذ ، دھاگے ، دَم ، ورد
پیر ، فقیر ، بابے ، مُرشد
مزار ، مجاور ، دَوا ، دارو
منّت ، مُرادیں ، ترلے ، سوگند
تُم کوشش کر کے دیکھ لو
مُجھے بُھولنا نہ ہوگا آسان
قصبہ قصبہ گلی در گلی
دَر بہ دَر ، شہر در شہر
قریہ قریہ ، بستی دَر بستی
مُلکوں مُلکوں ، نگر دَر نگر
تُم کوشش کر کے دیکھ لو
مُجھے ڈُھونڈنا نہ ہوگا آسان
خوشبو ، قوس و قزاح ، شام میں
موسم ، پُھول ، عکس ، جام میں
ہر ادا میں ، سدا میں ، نام میں
شب و روز ، فُرصت اور کام میں
تُم کوشش کر کے دیکھ لو
مُجھے بُھولنا نہ ہوگا آسان
دُنیا سے چلا جاؤں گا نہ !
تَو یاد تو میں آؤں گا نہ !
کُچھ بھی کرلو ، یاد رکھنا
لَوٹ کر نہیں آؤں گا نہ !
تُم کوشش کر کے دیکھ لو
مُجھے بُھولنا نہ ہوگا آسان
تُم کوشش کر کے دیکھ لو
مُجھے ڈُھونڈنا نہ ہوگا آسان.
0 Comments