ہلکی ہلکی بارش ہو اور پتوں 
کی پازیب بجے

یاد تمہاری آجائے اور ہجر مجھے آسیب لگے

بوندیں ٹپ ٹپ گر جائیں، سرد ہوائیں جب تڑپائیں

ایسے میں تم آجاؤ تو منظر دیدہ زیب لگے۔۔