Arzo Thi Ek Shakhs Hamara Ho
دل کے ساز پہ گا نہ سکے
نغمہ چاہت ہم سنا نہ سکے
چل دیا روٹھ کے اک شخص
جاتے جاتے اسے منا نہ سکے
چھاۓ تو بہت بہار کے موسم
پر خواب کویٔ سجا نہ سکے
لڑ کھڑا گئ دل کی دھڑکن
قدم محبت میں جما نہ سکے
کچھ پردہ داری تھی ان کی
سو راز سے پردہ اٹھا نہ سکے
سند یسے تو ملے بہت ہمیں
ہم ہی وہاں جانہ سکے
وہ کیا گئے دل تھم گیا
سوتی دھڑکن پھر جگا نہ سکے
مرجھا گیا بہار بھرا دل
کوئ گل ہم کھلا نہ سکے
آرزو تھی اک شخص ہمارا ہو
اسی کو اپنا ہم بنا نہ سکے
0 Comments